9 ستمبر 2011 - 19:30

ٹوکیو (عرفان صدیقی) جاپان میں زلزلے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کے لئے جاپان کی سرکاری ملازمت کے ویزے پر جاپان بھجوانے کے نام پر پاکستانیوں کو لوٹنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے .

ابنا: یہ جعل ساز گروہ معصوم لوگوں سے دس لاکھ سے چودہ لاکھ روپے وصول کررہا ہے جس کے بدلے تین سال کے ویزے پر جاپان کی سرکاری ملازمت کے ساتھ جاپان بھجوانے کا جھانسہ دیا جارہا ہے ، اس حوالے سے اس گروہ کو ایڈوانس رقم فراہم کرنے والے کئی پاکستانیوں نے جاپان میں اپنے دوستوں اور اہل خانہ سے رابطہ کرکے حکومت جاپان کی جانب سے اس طرح کی کسی ملازمت کے حوالے سے معلومات کیں جس کے بعد اس جعلسازی کا انکشاف ہوا۔ اس حوالے سے جنگ نے جاپان کی وزارت خارجہ کے اہم حکام سے رابطہ کرکے حکومت جاپان کی جانب سے اس طرح کی کسی ملازمتوں کے حوالے سے معلومات طلب کیں تو جاپانی حکام نے اس طرح کے کسی بھی منصوبے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ جاپان میں تعمیر نو کا کام جاری ہے جو جاپانی حکومت اپنے ہنر مندوں کے ساتھ کررہی ہے اور اگر کوئی حکومت جاپان کے نام پر لوگوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کی بات کررہا ہے تو اس کا جاپانی حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔ دوسری جانب پاکستان میں سرگرم جعلساز گروہ کو خطیر رقم بطور ایڈوانس رقم دینے والے ایک شخص نے جنگ کو بتایا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی این جی اوز کے ساتھ ملازمت کے ویزے پر جاپان بھجوایا جائے گا اور دو لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی جبکہ تین سال کا معاہدہ کیا جائے گا ، جبکہ جاپان بھجوانے کے لئے دس لاکھ روپے طلب کئے گئے جس کیلئے چار لاکھ روپے ایڈوانس رقم لی گئی۔ ............

/169